سیکیورٹی بڑا چیلنج رہی، اداروں نے شاندار کام کیا:محسن نقوی

جنوبی افریقہ، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیموں اور بورڈز کے تعاون پر اظہارِ تشکر، مہمان ممالک نے پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا
 اہلکاروں نے ہر روز ڈیوٹی دے کر مہمان ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم ، پاکستان کا نام بلند رکھنے پر سکیورٹی فورسز کا شکریہ:وفاقی وزیر داخلہ
 راولپنڈی (آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نومبر کے دوران سیکیورٹی بڑا چیلنج رہی۔ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نومبر کے دوران سیکیورٹی بڑا چیلنج رہی،سانحے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے شاندار کام کیا۔ انہوں نے راولپنڈی پولیس، اسلام آباد پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے ہر روز ڈیوٹی دے کر مہمان ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔ محسن نقوی نے پاکستان کا نام بلند رکھنے پر سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا اور جنوبی افریقہ، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیموں اور بورڈز کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ممالک نے پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔