لاہور (خصوصی رپورٹ)مون سون آپریشن میں نمایاں کارکردگی، ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کے لیے سول ایوارڈ کی سفارش کا فیصلہ،محکمہ ہائوسنگ پنجاب سول ایوارڈ کے لیے ایم ڈی واسا لاہور کا نام وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔سیکرٹری ہائوسنگ نور الامین مینگل نے غفران احمد کے نام کی سفارش کی منظوری دے دی۔واسا لاہور نے مون سون کے دوران ریکارڈ مدت میں نکاسی آب مکمل کر کے نمایاں کارکردگی دکھائی،پنجاب بھر کے واساز کو مشینری اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر ایم ڈی واسا لاہور کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی گئی۔