این سی سی آئی اے نے لاہور سے 13 ملزموں کو پکڑا، ڈیجیٹل شواہد بر آمد
ملزمان بینک افسر، کسٹمز اور پولیس کے اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹتے تھے
لاہور(خصوص رپورٹ )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا سائبر فراڈ میں ملوث اوڈ گینگ کیخلاف کریک ڈا ئون،لاہور، ملتان اور فیصل آباد سے 27 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان بینک افسر، کسٹمز اور پولیس کے اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹتے تھے۔تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے نے سائبر فراڈ میں ملوث منظم نیٹ ورک کیخلاف لاہور میں 2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزموں کو گرفتارکرکے ڈیجیٹل شواہد بر آمدکر لئے ، اسی طرح ملتان میں چار آپریشنز کے دوران اوڈ گینگ کے 13 اہم کارندوں کو بھی گرفتار کر لیا، فیصل آباد سے اکا ئونٹ ہیکنگ میں ملوث ملزم کو قابو کرکے جعلی سمیں بر آمدکر لی گئیں۔