برفانی تودہ گرنے کے باعث ایک پاکستانی سمیت 10 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے
سکردو(آئی این پی )براڈ پیک پر پیش آنے والے برفانی تودے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پانچ غیرملکی کوہ پیماں کی میتیں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سکردو منتقل کر دی گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آرمی ایوی ایشن نے دشوار گزار علاقے میں آپریشن مکمل کرتے ہوئے جاں بحق کوہ پیماں کی میتوں کو بحفاظت سکردو پہنچایا۔یاد رہے کہ براڈ پیک پر کوہ پیمائی مہم کے دوران برفانی تودہ گرنے کے باعث ایک پاکستانی سمیت 10 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے، جن کی تلا ش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔