براڈ پیک حادثہ: جاں بحق 7 غیر ملکیوں کی میتیں سکردو پہنچا دی گئیں

سکردو(خصوصی رپورٹ )براڈ پیک پر پیش آنے والے برفانی تودے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 7غیرملکی کوہ پیماں کی میتیں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سکردو منتقل کر دی گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آرمی ایوی ایشن نے دشوار گزار علاقے میں آپریشن مکمل کرتے ہوئے جاں بحق کوہ پیماں کی میتوں کو بحفاظت سکردو پہنچایا۔یاد رہے کہ براڈ پیک پر کوہ پیمائی مہم کے دوران برفانی تودہ گرنے کے باعث ایک پاکستانی سمیت 10 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے، جن کی تلا ش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔