اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 4 اکتوبر احتجاج کی مالی معاونت کیس میں پی ٹی آئی سینیٹر اعظم خان سواتی کو بری کر دیا۔جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے اعظم سواتی کے خلاف پراسکیوشن کے ایک گواہ نے بھی گواہی نہیں دی، پراسیکیوشن نے مالی معاونت کا الزام لگایا مگر ایک بینک اکاؤنٹ فراہم نہیں کیا، جب کیس بنایا گیا اسوقت اعظم سواتی جیل میں تھے۔جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے اعظم سواتی کی بریت سے باقی ملزموںپر فرق نہیں پڑے گا، باقی ملزموں کا ٹرائل الگ سے چلے گا