اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کیس کا محفوظ فیصلہ جاری کردیا
اسلام آباد(آن لائن)اعظم سواتی کوعدالت سے بڑا ریلیف مل گیا پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو عدالت نے متنازع ٹوئٹس کے مقدمات سے بری کردیا۔ڈسٹرکٹ کورٹ میں اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹس کے دونوں کیسز میں بری کردیا۔