چودھری پرویز الٰہی کی اپیل پر سماعت 3 اگست کو ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری  پرویز الٰہی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بنچ 3 اگست کو اس اپیل پر سماعت کرے گا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے سیشن کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے