ہفتہ وار مہنگائی میں 0.91 فیصد کمی، 27 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد (آن لائن) ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کے باعث متعدد اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔ ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 27 اشیاء￿  کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں 0.91 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 9.05 فیصد کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 6 اشیاء￿  کی قیمتوں میں کمی جبکہ 18 اشیاء￿  کی قیمتیں مستحکم رہیں۔