کاروباری برادری کے تحفظ اور مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کرینگے:محسن نقوی

کاروباری برادری کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے:خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (آن لائن)   وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے حکومت تاجروں اور صنعتکاروں کے تحفظ، درپیش مسائل کے حل اور ملک میں محفوظ و سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ جبکہ  ملکی معیشت کے استحکام میں نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے اور کاروباری برادری کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے۔وفاقی وزیر داخلہ سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دونوں صوبوں کے مختلف چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں نے صوبوں کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، کاروباری مسائل اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران محسن نقوی نے وفد کو ملک بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے تاجر برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کے مسائل کے حل اور ان کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ جلد پشاور اور کوئٹہ کا دورہ کریں گے