نیٹ فلکس کی مقبول سپرنیچرل ہارر کامیڈی سیریز "ویڈنزڈے" کا دوسرا سیزن کہانی کو مکمل کرنے اور شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے 6 اگست کو ریلیز کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 جولائی 2025 کو لندن میں سیزن 2 کا رنگا رنگ پریمیئر منعقد ہوا، جس میں مرکزی کردار ویڈنزڈے ایڈمز ادا کرنے والی اداکارہ جینا اورٹیگا نے اپنی منفرد اسٹائلنگ سے مداحوں کو حیران کردیا۔22 سالہ اداکارہ ریڈ کارپیٹ پر بلیچ شدہ بھنوؤں اور سانپ کی کھال جیسے لباس کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں اور پاپرازی کے کیمروں کے لیے پوز دیے۔
جینا اورٹیگا کی بھاری فیس
رپورٹس کے مطابق، پہلے سیزن میں جینا کو ابتدائی اقساط کے لیے فی قسط 30 ہزار ڈالرز ملے تھے، جبکہ سیزن کے اختتام تک آٹھ اقساط کے لیے ان کا معاوضہ 2 لاکھ 40 ہزار ڈالرز تک جا پہنچا۔تاہم، دوسرے سیزن کے لیے جینا کا معاوضہ حیران کن حد تک بڑھا دیا گیا ہے، اور فی قسط ڈھائی لاکھ (250,000) ڈالرز یعنی 70 ملین روپے سے زائد ادا کیے جارہے ہیں۔اس نئے سیزن کے لیے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے اور وہ بے صبری سے 6 اگست کو سیریز کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔