سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں کمی

سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں کمی

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 1 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 302 ڈالر پر آگیا، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔پاکستان میں فی تولہ 24 قیراط سونا 100 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے جبکہ فی 10 گرام سونا 86 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 2 ہزار 555 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جو بالترتیب 3 ہزار 900 روپے اور 3 ہزار 344 روپے پر برقرار رہی۔