عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے قیمتی دھات کی مجموعی قدر میں مزید گراوٹ دیکھی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالر سستا ہو کر 4,235 ڈالر فی اونس پر آگیا۔عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونا 1,400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے فی تولہ پر فروخت ہورہا ہے۔اسی طرح فی 10 گرام سونا 1,200 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے کی سطح پر آگیا۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جب فی اونس سونا 106 ڈالر سستا ہو کر 4,252 ڈالر اور مقامی مارکیٹ میں 10,600 روپے کمی سے 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے فی تولہ تک آگیا تھا۔دلچسپ طور پر، اس بڑی کمی سے ایک روز قبل (جمعہ کو) سونے کی قیمتوں میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جب عالمی مارکیٹ میں 141 ڈالر اور مقامی مارکیٹ میں 14,100 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے سونا 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔