عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی آئی، جس کے بعد عالمی قیمت 2632 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 274,400 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونا 257 روپے کم ہو کر 235,254 روپے پر آگیا۔چاندی کی قیمت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 3400 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 2914.95 روپے پر مستحکم رہی۔