مریم نواز کا انقلابی فیصلہ: اپوزیشن حلقوں کیلئے بھی 136 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

مریم نواز کا انقلابی فیصلہ: اپوزیشن حلقوں کیلئے بھی 136 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انکلوسو ڈویلپمنٹ تھیوری پر مبنی "سب کیلئے ترقی" کے ماڈل کے تحت ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے پہلی بار اپوزیشن کے حلقوں کو بھی بڑے ترقیاتی فنڈز میں شامل کرلیا۔

پنجاب حکومت نے مثالی گاؤں پروگرام کا دائرہ کار اپوزیشن حلقوں تک بڑھاتے ہوئے 500 سے زائد دیہات میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں، جن پر مجموعی طور پر 136 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ ہر گاؤں کے لیے اوسطاً 22 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ان منصوبوں میں گلیوں کی پختگی، سیوریج نظام کی بہتری، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور دیگر بنیادی سہولیات شامل ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پنجاب میں حکومتی جماعت نے سیاسی تفریق کے بغیر اپوزیشن علاقوں کو بھی ترقیاتی ایجنڈے کا حصہ بنایا ہے، جبکہ ماضی میں اپوزیشن حلقے اکثر فنڈز سے محروم رہتے تھے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کے اس اقدام کو سیاسی رواداری اور شراکتی طرز حکمرانی کی مثال قرار دیا جا رہا ہے، جسے اپوزیشن حلقوں میں بھی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔