لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ریگولر اور ٹائم سکیل پروموشن کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں سی ٹی ڈی پنجاب کے درجہ چہارم کے 49 ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں 38 دفتری، 8 مالی، 1 نائب قاصد، 1 سنٹری ورکر اور1 لانگری شامل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے ٹائم سکیل پالیسی کے تحت ترقی پانے والے ملازمین کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملازمین کی ٹائم سکیل اور ریگولر پروموشن کے لیے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں۔ میرٹ اورسنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی کا بنیادی حق تمام ملازمین کو بلا تاخیر دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ یونٹ سربراہان اپنے پروموشن بورڈز کے اجلاس کا باقاعدگی سے انعقاد یقینی بنائیں۔