لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی مبینہ نااہلی سے 322 سرکاری سکولوں میں عارضی طور پر بھرتی کیے گئے درجہ چہارم ملازمین کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ، انتظامی غفلت پر سینکڑوں ملازمین بے یقینی کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق 2021 کے بعد بھرتی ہونے والے درجہ چہارم ملازمین کی کنٹریکٹ مدت مکمل ہونے کے باوجود تاحال توسیع نہیں کی جا سکی۔ یکم جنوری سے انکی تنخواہیں بند ہو چکی ہیں جس سے وہ شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔متاثرہ ملازمین میں نائب قاصد، سکیورٹی گارڈز اور خاکروب شامل ہیں۔ ملازمین نے حکام سے فوری نوٹس لینے اور کنٹریکٹ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔