پاکستان کا 10 لاکھ بیرل امریکی خام تیل درآمد کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا 10 لاکھ بیرل امریکی خام تیل درآمد کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان کی سب سے بڑی ریفائنری سِنرجیکو رواں سال اکتوبر میں امریکی کمپنی وِٹول سے 10 لاکھ بیرل امریکی خام تیل درآمد کرے گی۔

سِنرجیکو ریفائنری کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ امریکا کے ساتھ تاریخی تجارتی معاہدے کے بعد پاکستانی جانب سے امریکی خام تیل کی یہ پہلی خریداری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ لائٹ خام تیل رواں ماہ ہیوسٹن سے لوڈ کیا جائے گا اور توقع ہے کہ یہ اکتوبر کے وسط میں کراچی پہنچ جائے گا۔اسامہ قریشی نے مزید کہا کہ یہ درآمد وِٹول کے ساتھ جامع معاہدے کے تحت ایک آزمائشی اسپاٹ کارگو ہے، اگر ممکن ہوا تو سِنرجیکو ہر ماہ کم از کم ایک امریکی خام تیل کا کارگو درآمد کر سکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکی خام تیل کی یہ کھیپ دوبارہ فروخت کے لیے نہیں ہے بلکہ اسے ریفائنری میں ہی پروسیس کیا جائے گا۔