نیوزی لینڈ کی معمر ترین الپاکا نے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

نیوزی لینڈ کی معمر ترین الپاکا نے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کی ایک معمر ترین الپاکا نے دنیا کی سب سے زیادہ عمر پانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

یہ الپاکا، جس کا نام وینوئی ہے، نیوزی لینڈ کے نواحی علاقے وینوئیماٹا سے تعلق رکھتی ہے۔ وینوئی 2 جنوری 1998 کو پیدا ہوئی اور 25 سال، 47 دن کی عمر میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دنیا کی سب سے عمر رسیدہ الپاکا کے طور پر تسلیم کر لی گئی۔عموماً الپاکا کی اوسط عمر 15 سے 20 سال تک ہوتی ہے جبکہ کچھ نایاب کیسز میں یہ 27 سال تک زندہ رہتی ہیں۔ وینوئی کی طویل عمر کا راز ہفتہ بھر کوٹ پہننا، رات کو اندر رہنا، معیاری خوراک اور ویٹرنری نگہداشت بتایا گیا۔مالکان وِکی اور الیکس کے مطابق وینوئی کو ہمیشہ خصوصی توجہ اور آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ مانانیٹا نامی الپاکا کے پاس تھا جس کی عمر تقریباً 24 سال اور 320 دن تھی، تاہم گنیز نے وینوئی کی طویل عمر کی توثیق کر کے اسے عالمی ریکارڈ ہولڈر قرار دے دیا۔