نیوزی لینڈ کی ممبر پارلیمنٹ ہانہ کلارک کا بل کی مخالفت میں مورائی رقص، اجلاس ملتوی

نیوزی لینڈ کی ممبر پارلیمنٹ ہانہ کلارک کا بل کی مخالفت میں مورائی رقص، اجلاس ملتوی

ویب ڈیسک:نیوزی لینڈ کی کم عمر ترین ممبر پارلیمنٹ، ہانہ رواہیتی مائیپی کلارک، نے پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ایک متنازعہ بل کی مخالفت کرتے ہوئے جذباتی انداز میں روایتی مورائی رقص ہاکا پیش کیا۔

اس دوران پارلیمنٹ کے دیگر ممبران اور گیلری میں بیٹھے لوگ بھی ان کے ساتھ اٹھ کر رقص کرنے لگے، جس کے باعث اسپیکر اسمبلی کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔یہ بل نیوزی لینڈ کے قدیم باشندوں، مورائی (پولی نیشیئن نسل) کے حقوق سے متعلق 1840 میں ہونے والے معاہدے کی نئی تشریح کے بارے میں تھا، جس پر ہانہ کلارک نے شدید اعتراض کیا۔22 سالہ مائیپی کلارک خود بھی مورائی نسل سے تعلق رکھتی ہیں، جو نیوزی لینڈ کے اصل باشندے ہیں اور یورپی آبادکاروں کی آمد سے ہزاروں سال قبل یہاں آباد تھے۔ ان کی یہ مخالفت اور رقص سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔