ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے کاہنہ میں چوکی لکھوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زن اور موٹر سائیکل چور گروپ کے 2 کارندے گرفتار کر لیے۔
کارروائی کی تفصیلات:
پولیس نے خفیہ اطلاع پر شہزادہ گاؤں سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان مختلف مارم ہاؤسز سے بیٹریاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرتے تھے۔مختلف مارکیٹس میں ریکی کرکے موٹر سائیکلیں بھی چراتے تھے۔
برآمدگی:
پولیس نے ملزمان سے:
چوری شدہ 3 بیٹریاں
چھینی گئی نقدی اور موبائل فون
ناجائز اسلحہ
تھانہ جنوبی چھاؤنی سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی۔
پولیس حکام کا بیان:
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق:"ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔"گرفتار ملزمان میں نواز اور عمران شامل ہیں۔ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔