باغبانپورہ پولیس کی کارروائی، 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

باغبانپورہ پولیس کی کارروائی، 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

لاہور: باغبانپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ نعمان اور اس کا ساتھی عمیر شامل ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، ماسٹر چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے اور وارداتوں کے بعد فرار ہونے کا اعتراف کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی دونوں موٹر سائیکلیں مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھیں۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں گینگ کے دیگر ممکنہ ساتھیوں اور وارداتوں سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔