موجودہ پنشنرز کیلئے فارمولا پنشن میں بھی 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا
کراچی (یواین پی)ای او بی آئی کی وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل، حکومت پاکستان نے وفاقی کابینہ کی جانب ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کی حتمی منظوری کے بعد 30 جولائی کو پنشن میں اضافہ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق کم از کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھ کر 11،500 روپے ماہانہ کردی گئی ہے جبکہ موجودہ پنشنرز کے لئے فارمولہ پنشن میں بھی 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا