اسرائیل کی غزہ میں جاری کارروائیاں نسل کشی کی قانونی حد کو عبور کر چکی ہیں:ایمنسٹی انٹرنیشنل
غزہ،لندن (آئی این پی ) غزہ کے پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پراسرائیلی فوج کی جانب سے حملے جاری ہیں۔ تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی بمباری سے کمال عدوان اسپتال میں بجلی کا نظام معطل ہوگیا۔حملوں میں آکسیجن پمپس کو نقصان پہنچا اور ایمرجنسی میں ہونے والے آپریشن رک گئے۔دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر ایک تفصیلی رپورٹ میں غزہ میں جاری فلسطینیوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری کارروائیاں نسل کشی کی قانونی حد کو پورا کر چکی ہیں