لاہور(یواین پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے ملک میں انصاف رسوا ہو رہا ہے بلکہ ٹکے ٹوکری ہو گیا ہے،میں خانہ کعبہ کی چھت پرگیاہوں، میں اس کی قسم کھاتا ہوں میرے بھتیجے کا نومئی فیصل آباد کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت سے لا تعداد لوگوں کو سزائیں سنائی ہیں،اس میں میرے بھتیجے کو بھی دو مقدمات میں دس، دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے،راشد شفیق کو ان مقدمات میں سزائیں سنائی گئی ہیں جہاں وہ موجود ہی نہیں تھا،ہمارا فیصل آباد کی سیاست سے کیا تعلق ہے، یہ زہر بھری سیاست اس لئے شروع ہوئی ہے کہ چار ماہ میں فیصلہ کرنا ہے، ہم نے رات بھی کوشش کی بحث ہو جائے۔