پاکستان کی میزبان اور اداکارہ کرن خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی نجی زندگی سے متعلق چند دلچسپ انکشافات کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے کرن خان نے بتایا کہ ان کا بیٹا اب 27 سال سے زائد عمر کا ہو چکا ہے اور وہ اب ساس بھی بن چکی ہیں۔ ان کے مطابق ان کا بیٹا اپنی اہلیہ کے ساتھ بیرونِ ملک مقیم ہے اور وہ دونوں اپنی زندگی خوشی سے گزار رہے ہیں۔کرن خان نے کہا کہ وہ اپنی بہو کی زندگی میں مداخلت نہیں کرتیں اور نہ ہی سخت مزاج ساس ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے فیصلے سے خوش ہیں اور شروع سے ہی اسے اپنی پسند سے شادی کرنے کی مکمل آزادی دی تھی۔اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور ان کی سادگی، مثبت سوچ اور کھلے خیالات کی تعریف کی۔ کرن خان اپنی شائستگی، سادہ طبیعت اور متوازن اندازِ گفتگو کی وجہ سے شوبز انڈسٹری اور ناظرین میں خاصی مقبول سمجھی جاتی ہیں۔