ڈاگ لم شاہ میں واقع گھر کی چھت گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 4 خواتین جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھت گرنے سے ملبے کے نیچے 5 افراد دب گئے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو نکالا اور انہیں ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا۔زخمی میں زوجہ رسول خان شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں زوجہ عبداللہ جان، زوجہ رحمت اللہ، بیٹی رسول خان اور بیٹی عزیز شامل ہیں۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق چھت گرنے کی بنیادی وجہ ممکنہ طور پر پرانی اور کمزور ساخت یا حالیہ بارشیں ہو سکتی ہیں، جس سے مکان کی چھت بوسیدہ ہو گئی تھی۔یہ واقعہ علاقے میں رہائشیوں کے لیے ایک بڑی ہنگامی انتباہ ہے کہ کمزور عمارتوں کی فوری مرمت اور حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید جان و مال کے نقصانات سے بچا جا سکے۔