شجاع آباد میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کمسن بچی کو مبینہ طور پر اس کے ہی استاد نے درندگی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا، تاہم واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق 8 سالہ بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔