کفایت شعاری مہم کے باعث 10 مارچ سے تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر) تعلیمی ادارے 21 روزہ تعطیلات کے بعد آج سے دوبارہ کھل گئے۔سکولوں میں رونقیں بحال ہوگئیں۔پنجاب بھر میں پرائیویٹ سکول صبح 8 بجے لگے۔سرکاری سکولوں کے اوقات کار صبح 8:45 سے دوپہر1:30 بجے تک ہونگے۔اساتذہ کے لیے حاضری کا وقت 8:30 مقرر، چھٹی 2 بجے ہوگی۔کفایت شعاری مہم کے باعث 10 مارچ سے تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔