پنڈال کے گردونواح 25مقامات پر سیکورٹی پکٹس ، پارکنگ کیلئے6 مقامات مختص
2ایس پیز، 4 ڈی ایس پی، 10 انسپکٹرزو ایس ایچ اوزسمیت 1756جوان تعینات
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈکے موقع پر ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی سکیورٹی کیلئے مربوط سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سکیورٹی پلان سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2ایس پیز، 4 ڈی ایس پی، 10 انسپکٹرزو ایس ایچ اوزسمیت 1756جوان تعینات کئے گئے ہیں۔پنڈال کے گردونواح 25مقامات پر سیکورٹی پکٹس لگائی گئی ہیں جبکہ پارکنگ کیلئے6 مقامات مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس آپریشنزتوقیر نعیم، ایس پی سیکورٹی سیکورٹی پلان کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ پولیس اور والنٹیئرز ہر فرد اور گاڑی کی تلاشی بوقت داخلہ یقینی بنا رہے ہیں۔شرکاء کی رہنمائی اور فوری رسپانس کیلئے پولیس کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ فیصل کامران نے کہا کہ ڈولفن، پیرو، ایلیٹ فورس، تھانہ گاڑیاں پنڈال کے اطراف مسلسل گشت پر مامور ہیں۔ اجتماع سے ملحقہ آبادیوں میں روزانہ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں۔ تبلیغی اجتماع 31 مارچ سے 5 اپریل جاری رہے گا۔