رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آہوں، سسکیوںاوررقت آمیز دعاکے ساتھ اختتام پذیر

 لاکھوں مسلمانوں کا ایک ساتھ ہاتھ اٹھانے کا روح پر منظر آہوسسکیوں کی آوازیں رقت آمیر دعا؛ مولانا ابراحیم
 تبلیغی مرکز طالب علموں اور طالبات کے200 مولانا نذالرحمان، اور مولانا ابراحیم دیولہ نے اجتماعی نکاح پڑھا ئے 
 رائیونڈ (آئی این پی ) رائیونڈ2025 سالانہ بین الا قوامی عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آہوں، سسکیوںاوررقت آمیز دعاکے ساتھ اختتام پذیر ،اختتامی دعامولانا ابراحیم دیولہ آف انڈیانے کروائی،دعا صبح8بجکر 25منٹ پر شروع ہو کر 9بجکر 45منٹ پر ختم ہوئی،دعا میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوم ،محسور مسلمانوں کیلئے اللہ کے حضورخصوصی التجائیں ، بعد نماز فجر حضرت مولا عبدرلرحمان نے رشدو حدایت میں کہا کہ بھائیوں امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرتے رہو دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو جا گے،امت دنیا کی رنگینوں میں گم ہو کر دنیا کو بڑی چیز سمجھنے لگے گی تو اسلام کی ہیبت و وقعت اس کے قلوب سے نکل جائے گی اورجب امر باالمعروف اور نہی عن المنکر کو چھوڑ بیٹھے گی تو وحی کی برکت سے محروم ہوجائے گی امت کو مشکلات اور پریشانیوں سے نجات دے،مساجد کی حفاظت فرما،یاللہ دین کی ہوائیں چلا دے،دین کی فضا ئیں بنا دے،ہر امتی کو دین پر چلنے والا بنا دے ،اجتماع کی محنت کرنے والوں کی محنت کو قبول فرما،پنڈال بھر جانے کی وجہ سے ہزاروں افراد نے سڑک پر بیٹھ کر اختتامی دعا مانگی،شرکاء اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافی اور بخشش مانگتے رہے عالمی تبلیغی اجتما ع کے آخری روز شرکاء کی تعداد 7لاکھ سے تجاوز کرگئی،اجتماع گاہ میں شریک غیر ملکی مہمان دوسرے مرحلے میں شرکت کے بعد اپنے وطن واپس لوٹ جائیں گے، دوسرے مرحلہ میں تبلیغی مرکز تعلیم سے فارغ ہونے والے 200 سے زائدطالب علموں کی دستار بندی اور ازدواجی بندہن ، حسب روایت تعلیم سے فارغ ہونے والے طالب علموں اور طالبات کے امیر جماعت مولانا نذالرحمان، اور حضرت مولانا ابراحیم دیولہ اجتماعی نکاح پڑھا ئے اور ان کو ضروریات اندگی کی ہر اشیاء جہیز سمیت دیکر اپنی نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا ،،اختتامی دعا سے قبل پنڈال میں سناٹا چھا گیا،اجتماع گاہ کو چاروں اطراف سے پولیس اور کمانڈوزنے گھیرے میں لیے رکھا،اتوار کے روز اجتماع گاہ کو جانے والے تمام راستوں کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی،جگہ جگہ پر پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے،پنڈال سے اسٹیشن اور تبلیغی مرکز کا کرایہ بیس سے تیس روپے وصول کیا گیا،زائرین کی خدمت کے لئے لٹھ بردار سکیورٹی اہلکار نے دن رات ڈیوٹی سرانجام دی،حفاظ اکرام کی جماعتیں پنڈال کے اردگرد قرآن حکیم کی تلاوت پر مامور رہی۔