ڈیرہ اسماعیل خان :نامعلوم افراد نے پٹرول پمپ کو آگ لگا دی

ڈیرہ اسماعیل خان(خصوصی رپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ پر نامعلوم افراد نے پٹرول پمپ کو آگ لگا دی۔ڈی آئی خان پولیس کے مطابق 30سے 40 نامعلوم افراد نے پٹرول پمپ سٹاف کو رسیوں کے ساتھ باندھ دیا اور پھر پٹرول پمپ کو آگ لگا دی۔پمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد رقم بھی لوٹ کر لے گئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔