یورپی کمیشن نے ممکنہ توانائی بحران کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
یورپی میڈیا کے مطابق یورپ میں مقیم افراد سے ڈرائیونگ اور فضائی سفر کم کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے تاکہ توانائی کی بچت کو یقینی بنایا جا سکے۔یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے باعث طویل توانائی بحران کا خدشہ ہے، اس لیے یورپی ممالک کو فوری طور پر قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن نے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات تیز کرنے پر بھی زور دیا ہے۔