میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ ، ایک لاکھ 40 ہزار امیدواروں نے حصہ لیا

اطراف میں دفعہ 144 نافذ ، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، طبی حکام بھی موقع پر موجود رہے
لاہور، اسلام آباد، کراچی(آئی این پی )ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد ہوا ۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ۔ امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، طبی حکام بھی موقع پر موجود رہے ۔ملک کے 188 سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے 35 امتحانی مراکز قائم کیے گئے جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز ریاض میں قائم کیا گیا ،پنجاب میں 46، سندھ میں 17، خیبرپختونخوا میں 11، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں1، 1 نجی میڈیکل کالج ہے ، اسی طرح خیبرپختونخوا میں 6، پنجاب میں 25 اور سندھ میں 12 نجی ڈینٹل کالجز کام کر رہے ہیں۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام پنجاب کے 12 شہروں میں ایم ڈی کیٹ امتحان ہوا ۔ ایم ڈی کیٹ امتحان میں صوبے بھر سے 50,461 امیدوار شریک ہوئے ، امیدواروں میں 36,702 لڑکیاں اور 13,759 لڑکے شامل ہیں، لاہور سمیت 12 شہروں میں 27 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ۔ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انعقاد کے موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے امتحانی مراکز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، امتحانی پرچے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پولیس کی کڑی نگرانی میں امتحانی مراکز پر پہنچائے گئے