مردان: مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد جاں بحق

 پلوڈھیری کے پہاڑوں میں مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ہوئی‘متعدد افراد زخمی
مردان(مانیٹرنگ ڈیسک) مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے ملبے تلے دب کر 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پلوڈھیری کے پہاڑوں میں مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی جس کے باعث درجنوں افراد ملے تلے دب گئے۔7 ایمبولینسز ،ڈیزاسٹر گاڑیاں اور ایکسکیویٹر موقع پر پہنچ گئے ہیں، ملبے کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کا کام فوری شروع کردیا گیا۔