متنازعہ ٹویٹ کیس،ایمان مزاری،ہادی چٹھہ پرفردجرم عائد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے متنازعہ ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد کر دی،دوران سماعت فاضل جج اور ہادی علی چٹھہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،عدالت نے ضمانتی مچلکے دوبارہ جمع کروانے کا حکم دیاتو ہادی علی چٹھہ نے کہا میں مچلکے نہیں بھروں گا، آپ نے جیل میں رکھنا ہے تو رکھ لیں ، فردجرم عائدکرنے پرملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔