خلیل الرحمان قمر اغواء مقدمہ: سرکاری گواہوں کو طلب کر لیا گیا

لاہور (آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر کے اغواء کے مقدمہ پر سماعت ہوئی ،عدالت نے سرکاری گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا ہے ۔گذشتہ روز آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزموں کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ،مدعی خلیل الرحمان قمر ، ان کے دوست عبدالحفیظ اور دو پولیس اہلکار گواہ کی حیثیت سے پیش ہوئے۔ ملزموں نے مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست بھی دائر کی ہوئی ہے ،گذشتہ روز ملزموں کی درخواست کی وجہ سے گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی ،عدالت نے مقدمے پر آئندہ سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔