امریکا اور بھارت کے درمیان دس سالہ دفاعی معاہدہ پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے دفاعی ادارے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے مطابق یہ معاہدہ علاقائی استحکام اور دفاعی توازن کے قیام کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ہیگستھ نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس فریم ورک کے تحت امریکا اور بھارت دفاعی ہم آہنگی، معلومات کے تبادلے، مشترکہ مشقیں، ٹیکنالوجی کی ترقی اور دفاعی ٹیکنالوجی کے تعاون کو فروغ دیں گے۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے فوجی اداروں کے درمیان تعاون کو بہتر بنانا اور علاقائی سلامتی کو مضبوط کرنا ہے۔یہ معاہدہ خطے میں بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاست اور دفاعی ضروریات کے پیش نظر دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیاں عطا کرنے کے لئے ایک اہم پیش رفت ہے۔