امریکا اور بھارت کے درمیان 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ

امریکا اور بھارت کے درمیان 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ

امریکی دفاعی معاہدے کرنے والے ادارے ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

 اس معاہدے میں سمندری ویژن سافٹ ویئر اور تربیت فراہم کی جائے گی۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں فوجی توازن کو متاثر نہیں کرے گا بلکہ جنوبی ایشیا میں استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔یاد رہے کہ بھارت اس سے قبل فرانس سے 630 ارب ڈالر کے 26 رافیل طیارے خرید چکا ہے، جو بھارت کی دفاعی استعداد میں اضافے کا ایک اہم قدم ہے۔