متوازن غذا صحت مند زندگی

ربدہ امجد
آج کے دور میں زیادہ تر لوگ اپنی صحت پر توجہ نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بہت سی مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ اپنا وزن بھی قابو میں نہیں رکھ پاتے۔ بہتر وزن کا خیال بھی بہت ضروری ہے یعنی وقت پر کھانا کھانا، ورزش کرنا اور اچھی عادات اپنانا تاکہ ہم صحت مند زندگی گزار سکیں۔ صحیح وزن رکھنا صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ اگر وزن زیادہ ہو جائے تو دل کی بیماریاں، شوگر اور بلڈ پریشر جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اگر وزن کم ہو جائے تو کمزوری، تھکن اور بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے جسم کا مناسب وزن رکھنا بھی ضروری ہے۔
 *کنٹرول رکھنے کے طریقے 
روزانہ تازہ پھل، سبزیاں اور اناج کھائیں۔
چکنائی، فاسٹ فوڈ اور غیر مناسب مشروبات سے گریز کریں۔
روزانہ کچھ وقت ورزش یا پیدل قدمی کریں۔
کھانے کا وقت مقرر کریں اور زیادہ کھانا کھانے سے بچیں۔
رات کو پوری نیند لیں اور ذہنی دباؤ سے بچیں۔
ابھی خوراک اور ورزش کے ساتھ ساتھ اسٹریس (Stress) پر قابو پانا بھی ضروری ہے۔ جب ہم پریشان ہوتے ہیں تو اکثر زیادہ کھانا کھا لیتے ہیں۔ اس لیے ہمیں پرسکون رہنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ کھلی فضا میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں اور ہمیشہ مثبت (Positive) سوچ رکھیں۔
 ( متوازن غذا )
اس کا مطلب وہ غذا جو ہم مناسب مقدار میں کھائیں۔ تاکہ ہمارا جسم تندرست رہے۔ اس میں آپ کو کاربو ہائیڈریٹس، پروٹین، وٹامنز، منرلز اور فائبر ملیں جو کہ ہمارے جسم کے لیے بہت ضروری ہے 
پروٹین، چکنائی اور وٹامن اور پانی سے بھرپور خوراک دی جاتی ہے۔ اور سوڈیم کی مقدار کم کی جاتی ہے۔
 غذا
پھل: سیب، کیلا، مالٹا، انگور، انار، تربوز وغیرہ
سبزیاں (Vegetables): کچنار، پالک، بند گوبھی، چقندر، مٹر، بینگن، گاجر وغیرہ
اور: بادام، پستہ، اخروٹ، کھجور اور کم چکنائی والی ڈیری اشیا ضروری ہیں۔
اس کے علاوہ ورزش، ذہنی دباؤ پر کنٹرول، مناسب وقت پر کھانا کھانا، صبح کا ناشتہ کسی نہ صورت نہ چھوڑنا بھی صحت کو تندرست رکھتا ہے