بھارت میں جعلی سائنسدان گرفتار، ایٹمی معلومات سمیت 14 نقشے برآمد

ممبئی(آئی این پی )ممبئی پولیس نے مبینہ طور پر اہم ترین ایٹمی تحقیقی ادارے بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر (بی اے آر سی )سے وابستگی ظاہر کرنیوالے جعلی سائنسدان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایٹمی ڈیٹا اور 14 نقشے برآمد کر لئے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  پولیس کی تحقیقات کے مطابق ان دستاویزات میں خفیہ یا حساس نوعیت کی معلومات موجود ہو سکتی ہیں جنہیں ماہرین اس وقت جانچ رہے ہیں