12 روزہ جنگ میں ایران کے17 ایٹمی سائنسدان شہید ہوئے

تہران(آئی این پی ) ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ میں اسرائیل نے ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو خصوصاً نشانہ بنایا۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا تاہم12روز تک جاری رہنے والی جنگ میں اسرائیل نے 17ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو شہید کیا۔ گذشتہ روز شہید ہونے والے ایرانی ایٹمی سائنسدان محمد رضا صدیقی اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے اس جنگ کے آخری ایٹمی سائنسدان تھے۔