روس کا بین البراعظمی میزائلوں سے بھی طاقتور زیر آب ایٹمی ہتھیار کا کامیاب تجربہ

 اس ہتھیار کی رفتار، گہرائی میں مار اور تباہ کن صلاحیت کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں:صدر پیوٹن‘یوکرین میں جنگ ختم کریں:ٹرمپ
ماسکو(آئی این پی  ) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس نے دنیا کے سب سے طاقتور زیرِ آب ایٹمی ہتھیار پوسائیڈون کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جو کسی بھی دفاعی نظام سے روکا نہیں جا سکتا۔ماسکو میں   پیوٹن نے کہا کہ اس ہتھیار کی رفتار، گہرائی میں مار اور تباہ کن صلاحیت کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تجربے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیوٹن کو ایٹمی میزائل آزمانے کے بجائے یوکرین میں جنگ ختم کرنی چاہیے