تین رکنی انکوائری کمیٹی کو ایس پی عدیل اکبرکی خودکشی کے شواہد نہیں ملے:ذرائع

اسلام آباد (آئی این پی)ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبرکی مبینہ خودکشی کیس میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی  نے رپورٹ تیار کرلی،تین رکنی انکوائری کمیٹی کو ایس پی عدیل اکبرکی خودکشی کے شواہد نہیں ملے،انکوائری کمیٹی کو ایس پی عدیل اکبرکی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی موصول ہوگئی۔ذرائع کیمطابق ایس پی عدیل کی موت کی وجہ چہرے پر لگنے والی گولی ہی تھی،کمیٹی نے ایس پی کے وائرلیس آپریٹر،ڈرائیور،دیگراسٹاف کے بیانات ریکارڈ کئے،انکوائری کمیٹی نے عدیل اکبر کا علاج کرنے وا لے ماہر نفسیات کا بیان بھی ریکارڈ کیا،ایس پی عدیل اکبر نے اپنے ڈاکٹر سے دو مرتبہ رجوع کیا تھا۔