اینٹی سموگ گنز کے استعمال سے لاہور میں پانی کی قلت کا خطرہ

ایک واٹر کینن گاڑی میں 12 ہزار لیٹر پانی کی گنجائش ہے جو ایک گھنٹے کے دوران اپنا سرکل مکمل کرتی ہے
 لاہور(یواین پی)لاہور جو پہلے ہی تیزی سے گرتی ہوئی زیرِ زمین پانی کی سطح کے بحران سے دوچار ہے، وہاں اسموگ اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے حکومتِ پنجاب کی جانب سے واٹر کینن/ اینٹی اسموگ گنز کا استعمال شاید فضا میں وقتی بہتری تو لائے، لیکن روزانہ لاکھوں لیٹر پانی کے استعمال سے شہر کو پانی کی قلت کے ایک نئے خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔ان دنوں لاہور کی مختلف سڑکوں پر واٹر کینن گاڑیاں نظر آتی ہیں جو فضا میں موجود گردوغبار اور معلق ذرات کو کم کرنے کے لیے پانی کا باریک چھڑکاؤ کرتی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں 15 گاڑیاں آزمائشی طور پر مختلف علاقوں میں استعمال کی جا رہی ہیں۔ ایک واٹر کینن گاڑی میں 12 ہزار لیٹر پانی کی گنجائش ہے اور یہ ایک گھنٹے کے دوران اپنا سرکل مکمل کرتی ہے