عراقی حکام نے مقدس مذہبی مقامات پر زائرین کے لئے نئے ضوابط متعارف کرا دئیے
کراچی(آئی این پی ) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایران ایئر نے مشہد، زاہدان، کوئٹہ پروازوں کا آغاز کردیا ہے، ایران ایئر کی فلائٹ 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ایرانی کونسل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ایئر کی پہلی پرواز کو واٹر کینن سے سلامی دیکر خیرمقدم کیا گیا، ایران ایئر کی ہفتہ وار پرواز ہر بدھ رات ساڑے 9 بجے کوئٹہ پہنچے گی