چین کا سپیس مشن میں پاکستانی خلا ء باز کو شامل کرنے کافیصلہ

 بیجنگ (آئی این پی ) چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اسپیس اسٹیشن مشنز کے تحت ایک پاکستانی خلاباز کو قلیل مدتی مشن کیلئے  بھیجے گا، چینی سرکاری  میڈیا کے مطابق پاکستانی خلا باز چینی خلابازوں کے ساتھ تربیت حاصل کرے گا۔یہ خلائی تعاون چین اور پاکستان کے درمیان ایک تاریخی پیش رفت ہے، پاکستانی خلا باز کو چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت دی جائے گی، اور پاکستانی خلا باز مختصر مدت کیلئے   پے لوڈ ایکسپرٹ کے طور پر خلائی مشن میں حصہ لیں گے۔