واشنگٹن (آئی این پی )نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے تجربے کار خلا باز کو خلا میں بولنے کی صلاحیت سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب ناسا کے خلا باز مائیک فنک 7 جنوری کو رات کے کھانے کے بعد جب سپیس واک کی تیاری کر رہے تھے۔ اچانک وہ بغیر کسی درد یا انتباہی علامات کے عارضی طور پر بولنے سے قاصر ہو گئے۔ یہ احساس تقریبا 20 منٹ تک رہا۔