24 گھنٹے، 45 مشکوک زیر حراست

لاہور (کرائم رپورٹر )عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر پنجاب پولیس کے سرچ، سویپ، کومبنگ آپریشنز میں تیزی آ گئی،24 گھنٹوں کے دوران 348 کومبنگ آپریشنزکے دوران 13 ہزار 502 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی ، 45 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں بر آمد کی گئیں۔