24 گھنٹے میں 100 مشکوک زیر حراست

سنگین جرائم میں ملوث 485 اشتہاری، 198 عدالتی مفرور اور 112 عادی مجرم پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)محرم الحرام کی آمدکے پیش نظر پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنزجاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 451 کومبنگ آپریشنز، 18 ہزار 498 مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 100 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 28 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے، 2466 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور4 مشتبہ افرادکو گرفتار کیا گیا۔سنگین جرائم میں ملوث 485 اشتہاری، 198 عدالتی مفرور اور 112 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران 6 مجرم کیفر کردار کو پہنچے،6 زخمی اور 8 گرفتار کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔